مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کئی مرتبہ سفر ملتوی کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
نیویارک آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر آباد صہیونیوں کی واپسی مکمل ہونے تک حزب اللہ پر حملے جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی وزیراعظم کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم چند گھنٹوں کے بعد نتن یاہو نے کہا کہ میں نے امریکہ اور فرانس کی تجویز کا اب تک جواب نہیں دیا ہے تاہم فوج کو حکم دیا ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بھی صہیونی حکومت کے اہداف حاصل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ