20 جنوری، 2024، 2:11 PM

صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت، دمشق میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا+ ویڈیو

صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت، دمشق میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا+ ویڈیو

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی رجیم کے حملے کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نیوز نے میڈیا ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ کچھ دیر پہلے شام کے دارالحکومت دمشق میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ دمشق کے المیزہ محلے پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم حملے کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1921381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha