20 جنوری، 2024، 6:39 PM

اسپین،ملک بھر کے متعدد شہروں میں صیہونی رجیم کے خلاف زبردست مظاہرے، ذرائع

اسپین،ملک بھر کے متعدد شہروں میں صیہونی رجیم کے خلاف زبردست مظاہرے، ذرائع

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپین کے عوام آج ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہر کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسپین کے عوام آج فلسطین کی حمایت میں ملک بھر کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے کا بنیادی مقصد فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رجیم کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ ہیگ کی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں زیر بحث ہے لیکن اس کے باوجود اس قاتل اور سفاک رجیم نے غزہ کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

News ID 1921385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha