7 فروری، 2024، 3:23 PM

غزہ، خوف کے مارے روپوش صہیونی فوجیوں کی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکت

غزہ، خوف کے مارے روپوش صہیونی فوجیوں کی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکت

فلسطینی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں ایک گھر میں چھپے صہیونی عناصر کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہت کہ فلسطینی فورسز خان یونس شہر کے مغرب میں واقع بلاک سی کے علاقے میں ایک مکان کے اندر چھپے ہوئے متعدد صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی فورسز نے TBG مارٹر اور اینٹی پرسنل مارٹر کا استعمال کرتے ہوئے قابض عناصر پر کامیابی سے حملہ کیا۔

القسام بریگیڈ کے اس آپریشن کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے ساتھ ساتھ خان یونس کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے جس کا مقصد صیہونی فوج کو پسپائی کے دوران محفوظ ٹھکانوں تک رسائی کے لئے میدان فراہم کرنا ہے تاکہ بھاگ نکلنے میں مدد مل جائے۔ 

المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے کے مطابق صیہونی حکومت کے توپ خانے نے بھی مشرقی رفح اور مشرقی خان یونس کو نشانہ بنایا۔

News ID 1921734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha