16 جنوری، 2024، 7:47 AM

سپاہ پاسداران کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

سپاہ پاسداران کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

گذشتہ رات سپاہ پاسداران انقلاب نے دہشت گردی اور ایران کی سلامتی کے خلاف سرگرم عناصر کی کمین گاہوں پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں انجام دینے والے دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو آدھی رات کے وقت ایران مخالف دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق میزائل حملوں میں دہشت گرد کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران  کے بہادر اور شریف عوام کو خبر دی جاتی ہے کہ اللہ تعالی پر توکل اور حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مدد سے حالیہ دنوں میں ایران میں دہشت گردی کے واقعات کے جواب میں خطے میں ایران مخالف شرپسندوں اور دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

سپاہ انقلاب کے بہادر جوانوں نے آدھی رات کو کاروائی کرتے ہوئے بلیسٹک میزائلوں سے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا ہے۔
واقعے کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

News ID 1921295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha