31 دسمبر، 2023، 5:14 PM

غزہ، مزاحمت نے صیہونی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا میزائلوں سے کیا شکار

غزہ، مزاحمت نے صیہونی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا میزائلوں سے کیا شکار

فلسطینی مجاہدین نے غزہ شہر میں اسرائیلی رجیم کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ القسام اور مجاہدین بٹالین نے مشترکہ کارروائی میں غزہ شہر کے جنوب میں صیہونی رجیم کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو SAM-7 میزائل سے نشانہ بنایا۔ نیز، قسام بٹالین نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے التفاح محلے میں اسرائیلی کمانڈوز کے ایک گروپ کو بموں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا اور غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے مرکز کو مارٹر سے نشانہ بنایا۔

جب کہ صیہونی فوج نے خان یونس میں مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ صیہونی حکومت نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں حجر الدیک کو بھی نشانہ بنایا۔

News ID 1920958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha