مہر خبررساں ایجنسی نے العہد نیوز سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عرب اور اسلامی تعلقات کے سربراہ اور غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے نائب صدر "خلیل الحیہ" اور تحریک حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بیروت میں ملاقات اور مشاورت کی۔
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ تحریک حماس کے ان دو سینئر اراکین کی ملاقات میں 7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے واقعات سے متعلق پیش رفت اور تمام موضوعات بالخصوص غزہ کی پٹی کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
سید حسن نصر اللہ کے ساتھ الحیہ اور حمدان کی ملاقات میں جنگی میں فتح حاصل کرنے کے لیے استقامت کو جاری رکھنے کے ساتھ مسلسل کوششوں اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
لبنان کی حزب اللہ نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سینئر ارکان خلیل الحیہ اور اسامہ حمدان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جس کا مقصد مزاحمت کی موجودہ محاذ پوزیشن خاص طور پر غزہ کی پٹی صورت حال اور امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
ملاقات میں موجودہ جنگ میں فتح حاصل کرنے کے مقصد سے تعاون مستقل ہم آہنگی اور مسلسل مزاحمت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ