22 نومبر، 2023، 4:41 PM

غزہ کی بہادرانہ مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وقت اسرائیل کے ساتھ نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

غزہ کی بہادرانہ مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وقت اسرائیل کے ساتھ نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاشبہ غزہ میں 6 ہفتوں کی بہادرانہ مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وقت (فتح) جعلی اسرائیلی حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے بیروت پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں لبنان کو اس کے قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں اور لبنان کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام، حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے اعلیٰ نمائندوں اور دیگر ایرانی اور لبنانی اداروں کا گرمجوشی سے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم تمام فلسطینیوں، لبنانی شہداء، مزاحمت کاروں اور صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ میں اس پروگرام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے آیت اللہ طباطبائی کی موجودگی کا تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ غزہ میں 6 ہفتوں کی بہادرانہ مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وقت جعلی اسرائیلی حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں 6 ہفتوں کی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اور جعلی اسرائیلی حکومت کو عالمی رائے عامہ کے ہاتھوں حتمی اور ذلت آمیز شکست ہوئی

وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں مزاحمتی قیادتوں سے سنا ہے کہ جب تک فلسطین کے مکمل حقوق حاصل نہیں ہو جاتے اور فلسطینی مزاحمت فلسطین کی مکمل آزادی کے حتمی نتیجے نہیں پہنچ جاتی، تب تک مزاحمت کے ہاتھ ٹریگر پر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بیروت میں موجود ہیں تاکہ لبنان کے اعلیٰ حکام سے خطے کی سلامتی اور فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے حوالے سے مشاورت کریں۔

News ID 1920141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha