مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور یونیورسٹی اور دیگر کالجوں کے طلبا نے بھی ایک بہت بڑا احتجاجی اجتماع کرکے غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس احتجاجی اجتماع میں پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم فلسطینی اور دیگر ملکوں کے طلبا نے بھی حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے طلبا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ موجود تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے مطالبے کے نعرے درج تھے۔
آپ کا تبصرہ