18 نومبر، 2023، 6:51 PM

غزہ جنگ کوویڈ 19 سے 70 گنا زیادہ مہلک رہی ہے، ڈاکٹر جعفر حسن زادہ

غزہ جنگ کوویڈ 19 سے 70 گنا زیادہ مہلک رہی ہے، ڈاکٹر جعفر حسن زادہ

وبائی امراض کے ماہر اور اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا کہ غزہ میں جنگ کوویڈ 19 سے 70 گنا زیادہ مہلک رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جعفر حسن زادہ نے کہا کہ غزہ کی جنگ ماہانہ بنیادوں پر کوویڈ 19 کے مقابلے میں 70 گنا زیادہ مہلک ہے اور عالمی برادری اور سائنس کمیونٹی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس انسانی آفت پر خاموش رہیں۔

صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے میڈیکل سائنسز اکیڈمی اس انسانی المیے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں 25 نومبر کو میڈیکل ایسو سی ایشن کے سربراہ سید علیرضا مرندی نے کہا کہ اس المیے پر قابو پانے کا موقع ختم ہوتا جا رہا ہے۔

مذکورہ اکیڈمی کے اراکین نے 13 نومبر کو صہیونی حملوں کے خلاف ملک کے طبی عملے کے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔

اس سے پہلے، ایرانی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے 26 اکتوبر کو غزہ کے اسپتال پر بمباری کے سانحے کے ردعمل میں ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا، جس میں غزہ کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے طبی عملے سمیت تمام شہریوں کے فوری تحفظ اور محفوظ راستوں کے قیام پر زور دیا گیا تھا۔ 

News ID 1920058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha