18 نومبر، 2023، 7:11 PM

عمان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، صدر رئیسی

عمان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، صدر رئیسی

ایران کے صدر رئیسی نے سلطنت عمان کے قومی دن کی مناسبت سے سلطان ہیثم بن طارق السعید اور عمان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں سلطنت عمان کے قومی دن کی آمد پر سلطان ہیثم بن طارق السید اور عمان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مشترکہ کوششوں کی بدولت تمام شعبوں میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق صدر رئیسی نے سلطنت عمان کے قومی دن کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے اور موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم رکھتا ہے۔ 

News ID 1920062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha