18 نومبر، 2023، 10:07 AM

امریکہ اور یورپی یونین فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یورپی رکن پارلیمان

امریکہ اور یورپی یونین فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یورپی رکن پارلیمان

یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے یورپی عوام غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے اپنی حکومتوں پر دباو بڑھائیں

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے مک والاس نے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حامی مغربی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے اسی لئے غزہ میں جنگی جرائم میں مرتکب ہورہا ہے۔ 

آئرش قانون دان نے یورپی عوام سے اپیل کی اپنی اپنی حکومتوں پر دباو بڑھاتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے پر مجبور کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل امریکہ اور یورپی یونین کی حمایت کے بغیر غزہ میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم نہیں کرسکتا ہے۔ اس حمایت نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی ہے لہذا حمایت کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔

دالاس نے کہا کہ امریکہ اور تمام یورپی ممالک میں عوام نے احتجاج اور مظاہرے کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا اب ان سیاستدانوں پر دباو لگانے کی ضرورت ہے جو اس نسل کشی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ اور یورپی یونین بھی غزہ میں ہونے والے قتل عام میں شریک ہیں۔

News ID 1920050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha