30 ستمبر، 2024، 9:09 AM

صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، صدر پزشکیان

صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ صہیونی حکومت ہے جو امریکی حمایت کے تحت بے گناہ عوام کا قتل عام کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری عدم استحکام کی بنیادی وجہ صہیونی حکومت ہے جو امریکی حمایت کے تحت فلسطین اور لبنان میں مظلوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صہیونی حکومت عوام کے قتل عام اور نسل کشی کا سلسلہ روک دے تو خطے میں کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ امریکہ کو صہیونی حکومت کی حمایت کا سلسلہ ترک کرنا چاہئے۔ اگر صہیونی حکومت اپنے جارحانہ حملے روک دے تو انصاراللہ، حماس اور حزب اللہ جیسی مقاومتی تنظیمیں بھی اپنی کاروائیوں روک دیں گی۔

انہوں نے امریکہ اور یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین دنیا میں انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں لیکن عملی طور پر فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر مکمل خاموش ہیں۔

صدر پزشکیان نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کی بدمعاشی کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔

News ID 1927042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha