15 نومبر، 2023، 2:19 PM

فلپائن، فلسطین کے حامیوں کا امریکی سفارت خانے پر حملہ، ویڈیو

فلپائن، فلسطین کے حامیوں کا امریکی سفارت خانے پر حملہ، ویڈیو

غزہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں فلپائنی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے منیلا میں امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلپائن کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین کے عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف لوگوں نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی جارحیت کی حمایت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
 

News ID 1920006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha