19 اکتوبر، 2023، 4:32 PM

شام میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ

شام میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ

شام کے التنف علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اب شام کے کونیکو آئل زون میں بھی قابض امریکی فوج کے اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیر الزور کے شمالی مضافات میں واقع "کونیکو" آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس میزائل حملے کے بعد اس بیس پر تعینات امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس دوران امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی پروازیں کیں۔

کچھ دیر پہلے المیادین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام، عراق اور اردن کی سرحدی مثلث میں واقع امریکی اڈے "التنف" کو 3 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈرون امریکی التنف بیس کے اوپر سے پرواز کرنے اور اسے اپنے حملوں کا نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

تاہم اس امریکی غیر قانونی بیس کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کے بارے میں ابھی تک معلومات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1919517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha