10 اکتوبر، 2023، 8:14 AM

فلسطینی عوام کو ہر دور سے زیادہ مسلمانوں کی حمایت کی ضرورت ہے، ایران

فلسطینی عوام کو ہر دور سے زیادہ مسلمانوں کی حمایت کی ضرورت ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عوام کو مسلمان اقوام اور حکومتوں کی حمایت کی زیادہ ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے فلسطین کے تازہ ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے عمان کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کے بارے میں لکھا ہے کہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ 

انہوں نے فلسطین کی حمایت پر عمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین مخصوصا غزہ کے عوام موجودہ حالات میں ہر دور سے زیادہ مسلمانوں اور مسلمان حکومتوں کی حمایت کے محتاج ہیں۔

News ID 1919285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha