29 ستمبر، 2023، 11:59 AM

نظام اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی، جنرل فدوی

نظام اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی، جنرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق شمیرانات میں شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ہر صوبے میں سالانہ سینکڑوں تقریبات ہوتی ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ شہداء  کے پاک خون کی وجہ سے ایران پر اللہ کی رحمت کا سایہ ہے۔ شہداء کی سیرت ہمارے لئے نمونہ ہے۔ انہوں نے سعادت پانے کے لئے سختیاں برداشت کیں اور بالاخر شہادت کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے مادی وسائل اور ہتھیار ایران کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔ جس چیز نے ہمیں دشمن کے سامنے کامیاب اور سربلند کیا ہے وہ اللہ کی نصرت و مدد ہے۔ شہداء اور عوام نے ایران پر ہمیشہ خصوصی نظر کی ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ہم نے آج تک دشمن کے مقابلے میں شکست نہیں کھائی ہے۔ ہماری حرکت ہمیشہ آگے کی سمت تھی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی دفاعی اور معنوی طاقت میں ہم نے اضافہ کیا یہ بھی ایک نصرت الہی ہے۔

News ID 1919067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha