29 ستمبر، 2023، 12:04 PM

ایران اور جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایران اور جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

برکس گروپ کے نویں پارلیمانی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ اور صوبوں کی کونسل کے اسپیکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برکس گروپ کے نویں پارلیمانی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی اسپیکر "میپیسا نکاکولا" اور جنوبی افریقی صوبوں کی قومی کونسل کے اسپیکر "آموس مسونڈا" نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور بات چیت کی۔

قالیباف نے اس ملاقات میںدونوں ممالک اور پارلیمانی دوستی گروپوں کے درمیان پارلیمانی رابطے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسی طرح برکس میں ایران کا اضافہ بہت اہم ہیں۔

ایران کی جیو پولیٹیکل پوزیشن اور صلاحیتیں بہت اہم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور برکس میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے بروئے کار لائی جا سکتی ہیں۔

اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کے صوبوں کی قومی کونسل کے سربراہ آموس ماسونڈا نے کہا: ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان دیرینہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ میپیسا نکاکولا نے اس ملاقات میں کہا: آپ کی یہاں موجودگی اور برکس میں رکنیت سے تنظیم کے اہم مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے برکس کو فائدہ پہنچے گا۔

News ID 1919069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha