مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ دشمن نے رواں مہینے کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت بعض علماء، ججز اور سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کو قتل کرنا تھا تاکہ ان واقعات کا الزام ایک دوسرے پر لگاکر ملک میں تفرقہ اور اختلافات کو ہوا دی جائے۔
مشہد میں صوبائی حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ اور اہل سنت علماء کو اس حوالے سے ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ ہفتہ وحدت اور عید میلاد النبی کے موقع پر دشمن کے اقدامات کو ناکام بنایا جائے۔ دشمن مشرقی سرحدوں پر بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے صوبائی حکام کے اجلاس کے دوران کہا کہ گارڈئین کونسل ایک مرکزی اور بنیادی ادارہ ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی کے اقدار کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ