30 ستمبر، 2023، 5:02 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے مسلم ہم منصبوں کو مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ کی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے مسلم ہم منصبوں کو مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت اور اسلامی ہفتہ وحدت کے موقع پر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہفتے کے روز لکھا کہ "امام خمینی (رح) کا ہفتہ وحدت کا نام دینے کا ہدف مسلمانوں کی یکجہتی اور اسلامی ریاستوں کے اعلیٰ ترین انسانی اقدار اور انسانی خوشیوں کے حصول کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں دنیا کے مسلمانوں اور اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو پیغمبر اسلام (ص) کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہفتہ وحدت اسلامی سے مراد پیغمبر اکرم ص کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہر سال سنی اور شیعہ دونوں کی طرف سے منائی جانی والی تقریب ہے۔ 

شیعہ روایت کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قمری مہینے کی ربیع الاول کی سترہویں تاریخ کو پیدا ہوئے جب کہ سنی روایت کے مطابق آپ ص کی ولادت 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ 
مذکورہ دو مختلف تاریخوں کو ملا کر ہفتہ وحدت کے نام سے آپ ص کا یوم ولادت منایا جاتا ہے۔

ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رح کے حکم سے پہلی بار 1980 کی دہائی کے وسط میں ان تاریخوں کو یکجا کرکے ہفتہ وحدت کا نام دیا گیا جسے آج دنیا بھر کے مسلمان پورے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

News ID 1919092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha