30 ستمبر، 2023، 4:57 PM

ایران کے شہر سنندج میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد+ویڈیو، تصاویر

ایران کے شہر سنندج میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد+ویڈیو، تصاویر

ایران کے مغربی صوبے کردستان کے شہر سنندج میں اسلامی ہفتہ وحدت کے سلسلے میں عوامی تقریب منعقد کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "امت محمدیہ" کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں معروف قومی مداحوں اور نعت خوانوں متاثر کن شرکت نے جشن کی رونقوں کو دوبالا کر دیا۔

جشن میں معروف فنکاروں اور نعت خوانوں نے حسن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں علیرضا افتخاری، پیام عزیزی، احسان یاسینی، سید جواد ہاشمی، حامد سلطانی، کاظم نوربخش اور فرید رحیمی شامل ہیں۔ 

تقریب میں کئی ثقافتی سروس بوتھ بھی شامل تھے جو شرکاء کے لئے جشن اور خوشی کا ایک خوشگوار موقع فراہم کر رہے تھے۔

مزید برآں، شرکائے جشن کے لئے سنندج شہر کے بہمن سنیما میں معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر ماجد مجیدی کی مشہور فلم "محمد، پیغمر خدا" کی مفت نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کا کردستانی علاقہ شیعہ اور سنی کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی ایک روشن مثال کے طور پر پہنچانا جاتا ہے جہاں خاندانوں کے باہمی برادرانہ تعلقات کے سبب قبائلی برادریوں میں حسن تعامل دیکھنے کو ملتا ہے جو برسوں سے جاری اتحاد اور رواداری کے پائیدار جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ 

ہفتہ وحدت اسلامی سے مراد پیغمبر اکرم ص کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہر سال سنی اور شیعہ دونوں کی طرف سے منائی جانی والی تقریب ہے۔ شیعہ روایت کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قمری مہینے کی ربیع الاول کی سترہویں تاریخ کو پیدا ہوئے جب کہ سنی روایت کے مطابق آپ ص کی ولادت 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ مذکورہ دو مختلف تاریخوں کو ملا کر ہفتہ وحدت کے نام سے آپ ص کا یوم ولادت منایا جاتا ہے۔

ایران کے شہر سنندج میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد+ویڈیو، تصاویر

ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کے حکم سے پہلی بار 1980 کی دہائی کے وسط میں ان تاریخوں کو یکجا کرکے ہفتہ وحدت کا نام دیا گیا جسے آج دنیا بھر کے مسلمان پورے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

ایران کے شہر سنندج میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد+ویڈیو، تصاویر

ایران کے شہر سنندج میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد+ویڈیو، تصاویر

News ID 1919091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha