خارجہ
-
ایران سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم تہران اور ریاض کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔
-
مظلوموں کی حمایت کے لیے ایران کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، حزب اللہ
حزب اللہ کے سیاسی نمائندے نے کہا کہ "ایران لبنان سے لے کر بوسنیا، فلسطین، شام اور عراق تک پوری دنیا کے مظلوموں کی مدد کرتا ہے اور میں فلسطینی عوام کے لیے ان کی کوششوں اور حمایت پر ان کی قدر کرتا ہوں۔"
-
ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، غزہ کے بارے میں تبادلہ خیال
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں غیرفوجیوں، خواتین اور بچوں کے قتل عام اور حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کی ذمہ داری صیہونی حکومت کے ساتھ ہی امریکا پر بھی عائد ہوتی ہے۔
-
صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لئے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کو روکا جائے، ماسکو
روس کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں تہران کے ساتھ ماسکو کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے اسٹریٹیجک مذاکرات کے فوری آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔
-
غاصب صیہونیوں کا تاریخی یادگاروں پر حملہ داعش کے طرز عمل سے ملتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ غاصب صیہونی رجیم کی جارحیت، الہی ادیان کی بے حرمتی اور انسانی تاریخی اور ثقافتی ورثے پر حملے کا سفاکانہ طرز عمل بدو دہشت گرد گروہوں اور داعش جیسا ہے۔
-
فلسطین کے حالات کے سیاسی حل کا وقت ختم ہونے والا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ملائیشیا، تیونس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حالات کے سیاسی حل کا وقت ختم ہونے والا ہے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات؛
ایران فلسطین کی حمایت میں اپنے اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کی شام دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اس تحریک کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی اور فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔
-
مجمع الفقہ الاسلامی کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
حسین امیر عبداللہیان نے مجمع الفقہ الاسلامی کے سربراہ سے ملاقات میں یورپی ممالک میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اسلامی کے علمائے کرام کی ہم فکری و یکجہتی کے ساتھ مغرب میں جاری اسلاموفوبیا کا مقابلہ کئےجانے کی ضرورت ہے۔
-
لبنانی وزیر خارجہ کی شام کے معاملے پر مغرب اور اقوام متحدہ پر کڑی تنقید
لبنان کے وزیر خارجہ نے اپنے متوقع دورہ دمشق سے قبل شام کے حوالے سے مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے مسلم ہم منصبوں کو مبارکباد
ایرانی وزیر خارجہ نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت اور اسلامی ہفتہ وحدت کے موقع پر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد دی۔
-
ایرانی سفیر کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر تاکید
سعودی عرب میں ایران کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر زور دیا۔
-
صدر کے بعد نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ نے بھی قرآن مجید کی بے حرمتی کا مسئلہ اٹھایا
ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس ملک سے قرآن کی توہین کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفیروں کے تبادلے کے حوالے سے ہم سویڈن میں قرآن کریم کے حوالے سے اچھے اقدام کے منتظر ہیں۔
-
اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات؛ ایران کے اقدامات کو سراہا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مسائل کے حل، رکاوٹوں کو دور کرنے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کی۔
-
مغرب جھوٹ اور افواہ سازی کی سلطنت ہے، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی میں کہا کہ "مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے۔
-
یورپ نے تاخیری حربے استعمال کئے/یکطرفہ پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے JCPOA سے دستبرداری کے بعد اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں یورپ کی ناکامی کو وقت کا کھیل قرار دیتے ہوئے نئی پابندیوں کی فہرست میں بعض ناموں کو شامل کرنے کے بارے میں کہا کہ مخالف فریق کے اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا۔
-
ایرانی صدر کی جانب سے شاہ سلمان اور ولی عہد کو دو خطوط موصول ہوئے ہیں، سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کو ایران کے صدر رئیسی کی جانب سے دو خطوط موصول ہوئے ہیں جو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں سے متعلق ہیں۔
-
ایران فن لینڈ کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی طویل تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
-
ایران نے یورپ کے تعاون بڑھانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے کہا ہے کہ تہران تعامل اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے یورپی فریق کی طرف سے تجویز کردہ کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا برازیل کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام
برازیل کے یوم آزادی کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔