10 ستمبر، 2023، 10:17 PM

ایران نے یورپ کے تعاون بڑھانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران نے یورپ کے تعاون بڑھانے والے  اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے کہا ہے کہ تہران تعامل اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے یورپی فریق کی طرف سے تجویز کردہ کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے کہا ہے کہ تہران تعامل اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے یورپی فریق کی طرف سے تجویز کردہ کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے خصوصی نمائندے لیوگی ڈی مایو اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات میں کہی۔

اس ملاقات کے دوران سینئر ایرانی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایران کی صلاحیتوں نے علاقائی اور عالمی کھلاڑیوں کے لیے بات چیت، تعامل اور تعاون کے ناقابل تلافی مواقع پیش کیے ہیں۔

باقری کنی نے یورپ کی صلاحیتوں کو متحرک اور مستحکم کرنے میں یورپی یونین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس دوطرفہ بات چیت کے لیے ضروری عزم اور صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ایران یورپ کی جانب سے بات چیت اور تعاون کے نئے دروازے کھولنے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ڈی مائیو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بات چیت اور تعامل کے راستے کی حمایت کرتے ہیں، کہا کہ تہران علاقائی اور عالمی پیشرفت میں اہم اور موثر کردار ادا کرتا ہے۔

News ID 1918778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha