10 ستمبر، 2023، 7:04 PM

سعودی سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنی تقرری اسناد پیش کیں

سعودی سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنی تقرری اسناد پیش کیں

اسلامی جمہوریہ ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے اپنے مشن کے آغاز میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی اسناد کی کاپی پیش کی۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر "عبداللہ بن سعود العنزی" نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو اپنی اسناد پیش کیں۔

سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی 5 سمتبر کو اپنے سفارتی مشن پر تہران پہنچے اور اسی دن سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے ریاض جا کر اپنے مشن کا آغاز کیا۔ یوں ایرانی اور سعودی تعلقات کو سفارتی وفود کی سطح سے بڑھا کر سفیر کے لیول پر لے جایا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

News ID 1918775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha