مہر خبررساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، اربعین حسینی (ع) کی مرکزی کمیٹی نے ہفتے کی صبح اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مہران بارڈر ٹرمینل سمیت تمام سرحدی ٹرمینلز میں حالات سازگار ہیں۔
اس اعلامیے کا متن حسب ذیل ہے:
اربعین حسینی (ع) کے مرکزی صدر دفتر کا اعلانیہ نمبر 27 "حیاتنا الحسین"
بسمہ تعالی
مہران سمیت تمام بارڈر ٹرمینلز کی صورتحال سازگار ہے۔ آج بروز ہفتہ تمام بارڈر میں اربعین کے موکبوں اور خدمات کا آخری دن ہوگا۔
10 ستمبر 2023ء بروز اتوار کی صبح سے اربعین حسینی (ع) کی فعالیتں انجام کو پہنچیں گی اور چھے کی چھے سرحدیں معمول پر آ جائیں گی۔ اس سال اربعین حسینی (ع) کی عظیم عالمی مشی میں ایرانی زائرین کی شرکت 40 لاکھ 50 ہزار افراد کی بے مثال اورغیر معمولی تعداد تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ