11 ستمبر، 2023، 4:10 PM

اربعین کے موقع پر مہمان نوازی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ، رہبر معظم انقلاب

اربعین کے موقع پر مہمان نوازی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فرمایا کہ میں اربعین کے ایام میں عراقی عوام کے قابل قدر استقبال اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فرمایا کہ میں اربعین کے ایام میں عراقی عوام کے قابل قدر استقبال اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ عراقیوں نے کئی دنوں تک نجف اور کربلا یا کاظمین اور کربلا کے درمیان 22 ملین سے زائد زائرین کا استقبال کیا اور ان کی میزبانی کی اور انہوں نے بالکل بھی ہار نہیں مان لی، یہ واقعی شکر گزار ہونے کی چیز ہے۔ میں عراقی بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے فرمایا کہ میں عراقی حکام بالخصوص حشد الشعبی، عراقی پولیس فورسز اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے سیکورٹی قائم کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں ملک (ایران) کی پولیس فورس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سرحدوں پر زائرین کی آمد و رفت کے مسائل کو دن رات لگا کر حل کیا، یہ اقدام قابل تحسین ہے۔ ہمیں مختلف شعبوں میں جذبہ خدمت سے سرشار فورسز اور اچھے نوجوانوں کی قدر کرنی چاہیے۔

News ID 1918787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha