13 ستمبر، 2023، 1:08 PM

نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں/پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

 نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں/پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

پاکستانی سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے اس لیے انہیں سوٹ کرتا ہے کہ وہ ہمارے خلاف بات کریں، چاہتے ہیں پی ٹی آئی الیکشن لڑے لیکن وہ جتھہ نہ لڑے جس نے شہدا کی توہین کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں اور ہم ان کا شایان شان استقبال کریں گے، نواز شریف آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

رانا ثنا نے کہا کہ اتفاق رائے سے مردم شماری کا منظور ہونا قومی سطح پر بڑی اچھی پیش رفت ہے کیونکہ گزشتہ مردم شماری کے نتائج کو متنازع کہا جاتا رہا ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی نیا الیکشن ہونا ہے جس پر سب متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونہی حلقہ بندیاں مکمل ہوتی ہیں تو 54 روز کا انتخابات کا شیڈول آجائے گا، الیکشن کے انعقاد پر کسی کو شک و شبے میں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

پی ٹی آئی سے متعلق انہوں ںے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی طور پر پی ٹی آئی کو موقع ملے اور وہ انتخابات میں حصہ لے لیکن جس جتھے نے دفاع پاکستان پر حملہ کیا شہداء کی توہین کی انہیں الیکشن لڑنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

News ID 1918814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha