12 ستمبر، 2023، 10:13 AM

زائرین امام حسینؑ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، سید بازل علی نقوی

زائرین امام حسینؑ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، سید بازل علی نقوی

کربلا مقدس میں آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت اور وزیر حکومت کشمیر سید بازل علی نقوی نے تفتان بارڈر اور ریمدان بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والی مشکلات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا مقدس میں آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت اور وزیر حکومت آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے تفتان بارڈر اور ریمدان بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والی مشکلات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ص کے زائرین انتہائی محترم ہیں۔ ان کی مشکلات کے حل کے حوالے سے ہم کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کربلائے معلی میں سفر زیارت کے دوران زائرین کی مشکلات کے بارے میں آگاہ انہیں کیا گیا۔ انہوں نے جہاں زائرین کو درپیش مسائل پر افسوس کا اظہار کیا وہیں ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

News ID 1918796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha