28 ستمبر، 2023، 8:41 PM

ایرانی سفیر کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر تاکید

ایرانی سفیر کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر تاکید

سعودی عرب میں ایران کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سعود الساطی کے ساتھ ملاقات میں علاقے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور دوطرفہ بات چیت پر تاکید کی۔ 

عنایتی نے سعودی عرب میں سوئٹزرلینڈ کی سفیر "یاسمین چتیلا" سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ میں نے سوئٹزرلینڈ کی سفیر یاسمین چتیلا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سوئٹزرلینڈ کی گزشتہ برسوں میں سعودی عرب میں ایران کے مفادات کا خیال رکھنے کے سلسلے میں کئی گئی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1919060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha