28 ستمبر، 2023، 12:52 PM

فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کی چار جنگیں

فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کی چار جنگیں

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم نے فلسطین میں غیر مقیم سعودی عرب کے سفیر سے بات کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کی چار جنگوں سے پردہ اٹھایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آنلائن کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین میں غیر مقیم سعودی عرب کے سفیر نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل اور صلح کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم اور سعودی سفیر نایف بن بندر نے رام اللہ اور ریاض کے درمیان تعاون اور روابط میں اضافے کے بارے میں گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران محمد اشتیہ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے اور صلح عربی کا منصوبہ تنازعے کے تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اس وقت فلسطینیوں کے خلاف چار جنگیں مسلط کررکھی ہیں۔ پہلی جنگ یہ ہے کہ ان کی آبائی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے؛ دوسری بیت المقدس اور دیگر علاقوں سے فلسطینیوں کو بے گھر اور قتل عام کررہی ہے؛ تیسری جنگ فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ جاری ہے اور بیت المقدس کو یہودی کالونی بنانے کی کوشش چوتھی جنگ ہے۔
 

News ID 1919054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha