28 ستمبر، 2023، 9:42 PM

نابلس اور توباس میں غاصب صیہونی فوج کے ساتھ تصادم / گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مزاحمتی کارروائیاں

نابلس اور توباس میں غاصب صیہونی فوج کے ساتھ تصادم / گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مزاحمتی کارروائیاں

غاصب صہیونی فوج نے آج کے چھاپوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے آج  مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں مزاحمتی جوانوں نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

قابض صیہونی فوج نے آج صبح طوباس شہر پر ڈرون حملے کئے۔ 

اس دوران مزاحمتی جوانوں کی الترکی ہسپتال کے قریب صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس پر  صیہونی فوج علاقے سے پسپا ہوئی۔

خبر کے مطابق آج صبح غاصب صیہونی فوج کے نابلس کے مشرق میں بلتا کیمپ پر حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں  کے ساتھ مسلح تصادم ہوا۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے ایک خودکش ڈرون نے آج بلاطہ کیمپ میں سوق روڈ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔

قابض صیہونی فوجیوں نے نابلس میں بلاطہ کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے البریح شہر پر بھی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔


 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطینی شماریاتی مرکز "معطی" کے  ایک بیان میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 مزاحمتی کارروائیوں کی اطلاع دی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں فوجیوں یا صہیونی آباد کاروں پر فائرنگ کے 3 واقعات پیش آئے۔

News ID 1919063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha