28 ستمبر، 2023، 4:42 PM

صہیونی فورسز اور لبنانی فوج کے درمیان دوبارہ جھڑپیں

صہیونی فورسز اور لبنانی فوج کے درمیان دوبارہ جھڑپیں

لبنانی سیکورٹی فورسز اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان سرحدی علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی سیکورٹی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں فریقین نے مختلف نوعیت کے بموں کا استعمال کیا۔

اس موقع پر لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں صہیونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا اس موقع صہیونی فوج کی گشتی ٹیم نے لبنانی فوج پر دھواں ایجاد کرنے والے بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے لبنانی فوج کو بھی جوابی کاروائی کرنا پڑا۔

المنار چینل کے مطابق لبنانی فوج نے غاصب صہیونیوں کی جانب سے ایجاد کئے گئے راستوں کو دوبارہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ پانچ روز پہلے بھی دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں دھواں ایجاد کرنے والے بموں کا استعمال کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی امن فورس کی مداخلت کے بعد کشیدگی ختم ہوگئی تھی۔

News ID 1919055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha