27 ستمبر، 2023، 7:22 PM

یورپ کی فلسطینی کانگریس کے صدر کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کے کارکنوں کا احتجاج

یورپ کی فلسطینی کانگریس کے صدر کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کے کارکنوں کا احتجاج

روٹرڈیم کی عدالت کی طرف سے یورپی فلسطینی کانگریس کے صدر کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہالینڈ کی روٹرڈیم کی عدالت نے یورپ کی فلسطینی کانگریس کے سربراہ امین ابو راشد کی نظر بندی میں 7 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

عدالتی ٹرائل کے دوران ہی ہالینڈ میں مقیم درجنوں فلسطینی، عرب اور غیر ملکی کارکنوں نے ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ابو راشد فلسطینی نژاد ڈچ شہری ہیں اور یورپ میں فلسطینیوں کی کانگریس کے سربراہ ہیں۔

وہ تقریباً 3 دہائیوں سے یورپ کے مختلف حلقوں میں فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

روٹرڈیم کی عدالت کے سامنے احتجاج کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان برسوں کے دوران ان کی کوششوں نے لبنان، شام اور غزہ کی پٹی کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

مظاہرین نے امید ظاہر کی کہ ابو راشد کو جلد از جلد رہا کر دیا جائے گا۔

News ID 1919046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha