29 ستمبر، 2023، 1:16 PM

صدر رئیسی کا اصفہان میں پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا دورہ

صدر رئیسی کا اصفہان میں پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی نے جمعے کے روز صوبہ اصفہان کے دورے کے موقع پر بحیرہ عمان سے وسطی ایرانی صوبے تک واٹر سپلائی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی ہدایات دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی نے جمعے کے روز صوبہ اصفہان کے دورے کے موقع پر بحیرہ عمان سے وسطی ایرانی صوبے تک واٹر سپلائی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی ہدایات دیں۔

انہوں نے بحیرہ عمان سے اصفہان تک آب رسانی منصوبے کے پہلے مرحلے کا دورہ کیا اور جمعے کی صبح منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا حکم دیا۔

مذکورہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بحیرہ عمان سے 70 ملین کیوبک میٹر پانی منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 400 ملین کیوبک میٹر پانی منتقل کیا جائے گا۔

پانی منتقلی کا یہ پائپ لائن منصوبہ 980 کلومیٹر طویل ہے جس میں سے 520 کلومیٹر کے فاصلے تک پانی پہنچایا گیا ہے جب کہ 420 کلومیٹر کی کھدائی ہو چکی ہے اور 214 کلومیٹر تک پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔

آیت اللہ ابراہیم رئیسی آج کے شیڈول میں 914 میگاواٹ کی صلاحیت کے فولاد مبارک پاور پلانٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ صدر رئیسی اور ان کی کابینہ عام طور پر ملک بھر کے مختلف صوبوں کا دورہ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کے مطالبات سنیں اور ان صوبوں میں سرکاری منصوبوں کا معائنہ اور افتتاح کریں۔

News ID 1919073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha