29 ستمبر، 2023، 7:43 PM

ایران کی پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

ایران کی پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کی نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے جلوسوں پر دہشت گردانہ کارروائی کو آپ ص کی تعلیمات سے دوری کی واضح مثال قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر (مستونگ) میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس کے شرکاء پر بم دھماکے کے مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کی نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے جلوسوں پر دہشت گردانہ کارروائی کو آپ ص کی تعلیمات سے دوری کی واضح مثال قرار دیا۔

News ID 1919081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha