6 جون، 2025، 3:40 PM

قالیباف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، تہران اور نئی دہلی کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قالیباف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، تہران اور نئی دہلی کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور بھارت کے پارلیمانی سربراہان نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور قومی کرنسی میں کاروبار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے برازیلیا میں 11ویں برکس پارلیمانی فورم کے موقع پر بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مشترکہ وسائل کو بروئے کار لاکر باہمی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ایرانی اسپیکر نے ایران اور بھارت کے درمیان تاریخی و ثقافتی اشتراکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعامل کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بھارت خطے میں اہم کردار کے حامل ہیں اور ان کے پاس پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں۔

قالیباف نے برکس گروپ کے درمیان مالی و معاشی تعاون بڑھانے کے لیے برکس پے جیسے مضبوط میکانزم کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایران اور بھارت اپنی قومی کرنسیوں میں لین دین کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی پارلیمانی اسپیکر اوم برلا نے بھی ایران اور بھارت کے درمیان تاریخی و تہذیبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

برلا نے مزید کہا کہ عالمی نظام کو قانون اور باہمی تعاون پر مبنی ہونا چاہیے اور امید ظاہر کی کہ ایران اور بھارت کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سماجی تعامل دونوں قوموں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

News ID 1933246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha