مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حسن ابو ترابی فرد نے عید الاضحی کی نماز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قربانی کی اہمیت اور حضرت اسمٰعیل (ع) کے جذبہ ایثار کی وضاحت کی۔
انہوں امام خمینی (رح) کی شخصیت کے پہلوؤں کی طرف شارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کی مضبوطی، خالص توحیدی معرفت اور خدا کے لیے قیام اس ابراہیمی شخصیت کی تین نمایاں خصوصیات تھیں جو عالم اسلام کے سیاسی اور سماجی نظام میں ایک عظیم تبدیلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی۔
امام جمعہ تہران نے کہا کہ آج اسلامی ایران کی ابھرتی ہوئی طاقت، اس انقلاب کا ثمر ہے جس نے علاقائی اور بین الاقوامی مساوات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے عالمی استکبار کے خلاف انقلاب اسلامی کی 45 سالہ مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حضرت ابراہیم (ع) سخت ترین الہی امتحانات میں ثابت قدم رہے اسی طرح ملت اسلامیہ بھی استکبار کے شیطانی محاذ کے مقابلے میں مکتب امام خمینی (رح) کی بدولت ثابت قدم رہی اور آج فلسطین اور غزہ اس مزاحمت کے علمبردار ہیں۔
آپ کا تبصرہ