6 جون، 2025، 2:02 PM

حقوق کی پامالی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی ممالک کو انتباہ

حقوق کی پامالی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی ممالک کو انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے یورپی ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ ایران کے قانونی حقوق کو پامال کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ایک اور بڑی اسٹریٹیجک غلطی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ایران اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عراقچی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ برسوں کی اچھی شراکت داری کا نتیجہ ایک ایسی قرارداد کی صورت میں سامنے آیا جس میں ایک بار پھر میرے ملک پر عدم تعاون کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیک نیتی سے تعاون کرنے کے بجائے، تین یورپی ممالک نے آئی اے ای اے کے گورنرز بورڈ میں ایران کے خلاف جانبدارانہ قدم اٹھایا ہے۔ جب ان ہی تین ممالک نے 2005 میں ایسا ہی رویہ اپنایا تھا، تو اس کا نتیجہ بہت سے پہلوؤں سے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی حقیقی پیدائش کی صورت میں ظاہر ہوا۔ کیا واقعی یورپی ممالک نے گزشتہ دو دہائیوں میں کچھ بھی نہیں سیکھا؟

عراقچی نے زور دے کر کہا کہ کمزور اور سیاسی رپورٹوں کی بنیاد پر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے جھوٹے الزامات کا مقصد بحران پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے یورپی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حقوق کو پامال کرنے کی صورت میں شدید ردعمل دکھایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ان غیر ذمہ دار یورپی ممالک پر عائد ہو گی۔

News ID 1933248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha