مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے دفاعی مراکز اور انفراسٹرکچر پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کے شام پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی اور ملک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت کی واضح مثال ہیں۔
بقائی نے شام پر صیہونی قبضے کے خاتمے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی حمایت کرنے والے ممالک غزہ میں قابض رژیم کی جارحیت میں براہ راست شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ