8 اگست، 2023، 5:23 PM

فلسطین، غرب اردن میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی، بس پر فائرنگ

فلسطین، غرب اردن میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی، بس پر فائرنگ

رام اللہ کے شمال میں بس میں سوار صہیونی آبادکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رام اللہ کے شمال میں صہیونی آبادکاروں سے بھری بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ واقعے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دراین اثناء القدس بریگیڈ سے وابستہ الاعلام الحربی نے شہید کمانڈر ابو محمد کی تصویر منتشر کرتے ہوئے جدید میزائل کی رونمائی کی ہے۔

الاعلام الحربی کے مطابق میزائل کو شہید تیسیر الجعبری کے یوم شہادت کے موقع پر گذشتہ سال اگست میں بنایا گیا تھا۔
 

News ID 1918296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha