9 اگست، 2023، 11:41 AM

صہیونی انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد اقصی کی توہین+ ویڈیو

صہیونی انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد اقصی کی توہین+ ویڈیو

بدھ کی صبح چند صہیونی انتہاپسندوں نے مسجد اقصی میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی۔ قومی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے عوام سے مسجد اقصی کے دفاع کی اپیل کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج علی الصبح بعض صہیونی انتہاپسندوں نے مسجد اقصی کے دروازے باب المغاربہ سے داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی ہے۔

اس واقعے کے دوران صہیونی سیکورٹی فورسز نے بھی مسجد اقصی کے دروازوں اور صحن میں جمع ہوکر انتہاپسندوں کی مدد کی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں صہیونی شدت پسندوں نے آج صبح مسجد اقصی کی بے حرمتی کی کوشش کی اور تلمودی مناسک ادا کئے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل 2 ہزار سے زائد صہیونیوں نے صہیونی حکومت کے اعلی حکام کے ساتھ مسجد اقصی کی بے حرمتی کی تھی۔ انتہاپسندوں کے ہمراہ وزیرداخلہ بن گویر کی موجودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید ردعمل آیا تھا۔

صہیونیوں کی جانب سے بے حرمتی کے واقعات میں اضافے کے ساتھ فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں نے عوام پر زور دیا ہے کہ مسجد اقصی کی حمایت اور دفاع کے لئے میدان میں حاضر رہیں۔

News ID 1918314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha