مہر خبررساں ایجنسی نے معا نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوجی ترجمان نے فوجی اڈے سے بندوق اور دیگر اشیاء کی چوری میں ملوث فوجی اہلکار کو سزا سنانے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق جولان کی پہاڑیوں پر نصب فوجی تنصیبات کے بارے میں صہیونی سویلین کو اطلاع دینے کے جرم میں فوجی اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فوجی اڈوں سے اسلحہ اور دیگر وسائل کی چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی فوجی ترجمان نے مقبوضہ جنوبی علاقوں میں واقع فوجی اڈوں سے 26 ہزار گولے اور دیگر اسلحہ جات چوری ہونے کی خبر دی تھی۔
اس وقت صہیونی فوجی اعلی عہدیدار نے واقعے میں ملوث عناصر کا نام لیے بغیر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
صہیونی رونامے اسرائیل ہیوم نے چند روز پہلے انکشاف کیا تھا کہ صہیونی فوج اسلحے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ اخبار کے مطابق لائف سیونگ جیکٹ کی کمی کی وجہ سے غرب اردن میں تعیینات فوجی کئی مرتبہ کسی حفاظتی انتظام کے بغیر میدان جنگ میں گئے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی دستوں کے پاس اس نوعیت کے اسلحے اور حفاظتی جیکٹ ہوتے ہیں لیکن ان سپاہیوں کے پاس ان کو استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے نیوز چینل کان نے خبر دی تھی کہ تسئیلیم نامی فوجی اڈے کے نزدیک فوجی مشق کے دوران صہیونی فوج کے اسلحے اور دیگر دفاعی سامان چوری ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ