26 جون، 2023، 2:54 PM

4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت سر کرلی

4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت سر کرلی

چار پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ خونی پہاڑی نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ساجد سدپارہ اور شاہ دولت نے آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت (8126 میٹر) کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرلیا۔ اس کے بعد امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی آج صبح ہی کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ نانگا پربت سر کرلی۔ کوہ پیما ساجد سدپارہ اس سے پہلے بھی 6 تا آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرچکے ہیں اسی طرح شاہ دولت کا تعلق شمشال سے ہے اور اس سے پہلے کے ٹو کی چوٹی سرکرچکے ہیں۔

امتیاز علی سدپارہ اس سے پہلے K2,G1,G2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں جب کہ یوسف علی کا تعلق ہوشے سے ہے اور اس سے پہلے G2,K2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں۔

News ID 1917425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha