23 جون، 2023، 4:39 PM

جوبائیڈن اور مودی کی ملاقات کا اعلامیہ، پاکستانی حکومت کا جواب دینے کا اعلان

جوبائیڈن اور مودی کی ملاقات کا اعلامیہ، پاکستانی حکومت کا جواب دینے کا اعلان

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کا مشترکہ اعلامیہ افسوسناک ہے، حکومت وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کا ضرور جواب دے گی۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کا مشترکہ اعلامیہ افسوسناک ہے، حکومت وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کا ضرور جواب دے گی۔

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہاہے،پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکہ کی وجہ سے ملا، امریکہ خطے میں کو دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کر گیا، پاکستان آج بھی اس سے نبردآزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو دہشتگردی کا پس منظر یاد رکھنا چاہیے، خطے میں دہشتگردی کی بیج بونے میں امریکا کا بھی کردار ہے ، بھارتی حکمران دہشت گردی کو پروان چڑھارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا اپنے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اس قسم کے بیانات دے رہا ہے، امریکا، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو اگنور کر رہا ہے، مودی کے ہاتھ مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے، امریکہ کی چھوڑی دہشت گردی کا پاکستان أٓج بھی مقابلہ کر رہا ہے ، بھارت میں وزیر اعظم اور وزرا دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں ، وائٹ ہاوس اعلامیہ خطے کی تاریح اور امریکی کردار سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے۔

News ID 1917364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha