23 جون، 2023، 12:13 PM

دنیا میں نیا نظام متعارف ہورہا ہے، نریندر مودی

دنیا میں نیا نظام متعارف ہورہا ہے، نریندر مودی

وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا موجودہ نظام بدل کر نیا نظام اس کی جگہ لے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا موجودہ نظام بدل کر نیا نظام اس کی جگہ لے رہا ہے۔

اس موقع پر صدر بائیڈن نے ان کی حکومت کی طرف سے وزیراعظم مودی کے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات پر خاموشی اختیار کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ جمہوری اقدار کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس موضوع پر ہماہنگی ہے۔ جمہوریت کے تحفظ میں پوری دنیا کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی نے سوالات کے کم جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت میں انسانی اقدار اور حقوق کا تحفظ نہ ہوتو اس کو جمہوریت نہیں کہا جائے گا۔

ہندی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ ملاقات ایک ارب سے زائد بھارتی عوام کے لئے فخر کی بات ہے۔ دنیا میں نظام متعارف ہورہا ہے۔ بحیرہ ہند میں سیکورٹی کو یقینی بنانا بھارت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس خطے میں امن قائم ہونے سے پوری دنیا پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 2014 سے اب تک پانچ مرتبہ امریکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق جوبائیڈن کے برسراقتدار آنے کے بعد مودی پہلے سربراہ مملکت ہیں جس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور کانگریس میں باشکوہ استقبال کیا گیا ہے۔

News ID 1917355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha