23 جون، 2023، 3:14 PM

خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکہ کا بڑا کردار ہے، پاکستانی وزیر دفاع

خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکہ کا بڑا کردار ہے، پاکستانی وزیر دفاع

پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بڑا کردار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک مہم کی قیادت کرتا رہا، مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

’امریکا نے خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں‘

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشتگردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانیں گنوا چکا ہے اور کئی دہائیوں سے مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

News ID 1917359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha