5 جون، 2023، 5:41 PM

بچوں کے قاتل کی ایک اور جارحیت؛ فلسطینی 2 سالہ بچہ شہید

بچوں کے قاتل کی ایک اور جارحیت؛ فلسطینی 2 سالہ بچہ شہید

فلسطینی ذرائع نے رام اللہ کے شمال میں واقع نبی صالح نامی گاؤں میں غاصب صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے رام اللہ کے شمال میں واقع نبی صالح نامی گاؤں میں غاصب صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے ایک نجی ہسپتال کے ذرائع نے پیر کے روز، مغربی کنارے رام اللہ کے شمالی علاقوں پر دو روز قبل غاصب صہیونی حملے کے دوران زخمی ہونے والوں میں دو سالہ محمد ہیثم التمیمی کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو سالہ بچے کو زخمی ہونے کے فوراً بعد رام اللہ کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی دو سالہ بچے کو غاصب صہیونی فوجیوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بچے کے سر پر گولیاں لگیں تھیں۔

News ID 1916982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha