مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان میں آیا ہے کہ آج علی الصبح دمشق شام کے مضافاتی علاقوں میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں صہیونی حکومت کے جرائم اور مسلسل جارحیت کے جواب میں عالمی سطح پر بااثر اداروں کی خاموشی، بے عملی اور اقوام متحدہ کا رکن اور ایک آزاد ملک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یقیناً غاصب اور مجرم صہیونی حکومت کو اس جرم کا جواب مل جائے گا۔
اس اطلاع میں، اس مؤمن، مخلص، بے لوث اور پاکیزہ افسر کی شہادت پر ان کے لواحقین اور مجاہد ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کی ہے اس عظیم شہید کی تجہیز و تکفین اور تدفین کے تعلق سے ملت ایران تک اطلاع رسانی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ