مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق"عین“ کے ایک مرکز نے ایک رپورٹ پیش کی ہے کہ یمنیوں کے خلاف گزشتہ 8 سالوں سے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جاری حملوں کے دوران، کم از کم 1,265 اسکولوں اور تعلیمی مراکز سمیت 11,350 زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 141 اسپورٹس کمپلیکس اور 258 تاریخی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق، ان آٹھ سالوں کے دوران 603,000 سے زائد رہائشی مکانات اور 417 ہسپتالوں سمیت 1,000 سے زائد فوڈ گوداموں اور 427 فیول سٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنیوں کے خلاف ان آٹھ سالہ جنگوں میں، شہید اور زخمی ہونے والی یمنی خواتین کی تعداد 2450 سے زائد ہے اور تقریباً 3000 خواتین زخمی ہو چکی ہیں۔
اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجے میں 11,600 سے زائد یمنی شہید اور 22,400 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں چار ہزار سے زائد یمنی بچے شہید اور پانچ ہزار سے زائد بچے زخمی بچے ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ