19 مارچ، 2023، 5:29 PM

بہت جلد سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

بہت جلد سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم مستقبل قریب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، تاکہ سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کی عملی تیاریاں کی جا سکیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں 13ویں حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جناب رئیسی کی حکومت میں پابندیوں کو بے اثر کرنے کی دو سمتوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ سال سفارتی نظام کی خارجہ پالیسی کے نظریے کے فریم ورک میں، ایشیاء اور ہمسایہ ممالک کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم اقتصادی سفارت کاری کے میدان میں، تجارتی تبادلے کے حجم میں نمایاں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ سال1401 میں ہم دو ہمسایہ ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ سیاسی تعلقات میں کی سطح کو سفیروں کی سطح تک لانے میں کامیاب ہوئے اور اسی تسلسل میں گزشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی تعلقات کو معمول پر لایا گیا، جو کہ خوش آئند بات ہے۔

News ID 1915374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha